السلام علیکم
دوستوں آج کے اس مضمون میں آپکو صوبہ پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس تجدید (رینیول) کروانے کا طریقہ کار بتایا جائے گا۔
اگر آپکا ڈرائیونگ لائسنس پنجاب کے کسی بھی ضلع سے جاری شدہ ہو تو آپ اسکو صوبہ پنجاب میں کسی بھی ضلع سے رینیو کروا سکتے ہیں۔ کیونکہ پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کا نظام سینٹرلائزڈ ہوچکا ہے جسکے تحت اب کسی بھی ضلع سے ڈرائیونگ لائسنس ایکسپائر ہونے کے بعد رینیو کروایا جاسکتا ہے۔ اس سے پہلے صرف ڈرائیونگ لائسنس صرف اس ضلع سے رینیو کروایا جاسکتا تھا جس ضلع سے ڈرائیونگ لائسنس جاری ہوا ہو۔
ڈرائیونگ لائسنس رینیو کروانے کا طریقہ:۔
اگر آپکا ڈرائیونگ لائسنس ایکسپائر ہوچکا ہے تو آپ ان ہدایات پر عمل کرکے اپنا ڈرائیونگ لائسنس رینیو کروا سکتے ہیں۔
کسی بھی ضلع کی لائسنسنگ اتھارٹی میں ذیل کاغذات کے ساتھ تشریف لے جائیں
1۔ اصل ڈرائیونگ لائسنس (2) شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی (3) کرونا ویکسین کارڈ (4) مطلوبہ مالیت کے پوسٹل ڈرائیونگ ٹکٹس
اوپر دئیے گئے کاغذات لیکر آپ کسی بھی ضلع کی لائسنسنگ اتھارٹی میں تشریف لے جائیں۔ وہاں پر رینیول کاونٹر پر جاکر کمپیوٹرآپریٹر کو اپنے کاغذات دیں۔ ڈیوٹی پر موجود کمپیوٹرآپریٹرآپکے کاغذات چیک کرنے کے بعد کمپیوٹر میں آپکا ڈیٹا فیڈ کرے گا۔ اس دوران اگر آپ نے اپنے کوائف میں کوئی تبدیلی کروانی ہو تو آپ اسکے متعلق ڈیٹا کرنے والے آفیسر کو بتائیں۔ کمپیوٹر میں ڈیٹا انٹر کرنے سے قبل آپکا بائیومیٹرک پروسیجر کیا جائیگا۔ جسکے تحت آپکے دونوں ہاتھوں کی تمام انگلیوں کے پرنٹ لئے جائیں گے۔ ڈیوٹی پر موجود آفیسر آپکا ڈیٹا انٹر کرنے کے بعد آپکی آن لائن تصویر لے گا۔ اسکے بعد ایک فارم (میڈیکل فارم یا فارم بی) آپکو دے گا کہ اسکی تصدیق کسی بھی سرکاری میڈیکل آفیسر(ڈاکٹر) سے کروانا ہوگی۔ میڈیکل فارم کی تصدیق کے بعد آپ وہ فارم متعلقہ آفیسر کو واپس جمع کروائیں گے۔
جو آپ کا تمام ڈیٹا کمپیوٹر میں انٹر کرنے کے بعد آپکو مطلوبہ مالیت کے پوسٹل ڈرائیونگ ٹکٹس دینے کا کہے گا۔ اور ساتھ ہی آپ سے کورئیر فیس 180 روپے بھی وصول کریگا۔ اس تمام پروسیجر کے بعد آپکو ایک رسید دی جائیگی جس پر آپکا نام اور ڈرائیونگ لائسنس نمبر درج ہوگا۔
جو رسید آپکو دی جائیگی یہ اس وقت تک آپ بطور ڈرائیونگ لائسنس اپنے پاس محفوظ رکھیں گے جب تک آپکا ڈرائیونگ لائسنس بذریعہ پاکستان پوسٹ ہوم ڈلیوری آپکو موصول نہ جائے۔
ڈرائیونگ لائسنس رینول فیس معلوم کرنے کے لئے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں۔
Driving License Renewal Fee Calculator
ڈرائیونگ لائسنس رینیول پروسیجر کروانے کے بعد تقریبا ََ 20/25 دن پرنٹنگ پروسیس اور ہوم ڈلیوری میں لگ جاتے ہیں ۔